Saturday, 21 December 2024, 06:09:11 pm
 
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کیلئے تیاریاں مکمل
October 13, 2024

پاکستان کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے دو روزہ اجلاس کی میزبانی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں جوکل سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریںگے۔ تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کرینگے۔چین کے وزیراعظم لی چیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔منگولیا کے وزیراعظم، مبصر ریاست کے طورپر اور ترکمانستان کے وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیرخارجہ بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں معیشت، تجارت ،ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے موقع پر دورے پر آئے ہوئے وفود کے سربراہان سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریںگے۔