Saturday, 21 December 2024, 05:35:32 pm
 
دنیا معترف پاکستان بین الاقوامی سطح پر ابھر رہا ہے،وزیراطلاعات
October 13, 2024

فائل فوٹو۔

\وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے جامع سوچ اختیار کر کے اِس سال خارجہ پالیسی اور اقتصادی شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر اُبھر رہا ہے اور دنیا اُس کی حقیقی صلاحیت کی معترف ہے۔

وزیر اطلاعات نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے پاکستان کے حالیہ کامیاب دورے کو بھی اجاگر کیا جس میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تعاون پر اہم بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے دو ارب بیس کروڑ ڈالر مالیت کی مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی وزیراعظم کا آئندہ دورہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے تبدیلی کا ثابت ہو گا جس سے مختلف شعبوں میںتعاون مزید بڑھے گا۔

وفاقی وزیر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس پاکستان کیلئے ایک اہم لمحہ ہو گا جس سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص ابھر کر سامنے آئے گا۔