Saturday, 02 November 2024, 04:46:09 am
 
ایس سی او اجلاس کیلئے باہمی تعاون سے جامع اقدامات کئے ہیں،نائب وزیراعظم
October 13, 2024

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تمام اداروں اور محکموں نے باہمی تعاون سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کیلئے شاندار انتظامات کئے ہیں۔

انہوں نے یہ بات آج شام اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارتِ خارجہ سمیت تمام متعلقہ اداروں نے اپنی ذمہ داریاں مکمل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کا وفد کل اسلام آباد پہنچ رہا ہے جہاں وہ پاکستانی حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں کرے گا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم اور سعودی عرب کے وفد کے پاکستان کے حالیہ دورے مفید رہے ہیں۔

فلسطین کے مسئلے کے بارے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے اِس مسئلے کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اب تک امدادی سامان کی دس کھیپ فلسطین بھیج چکا ہے اور امدادی سامان بھیجنے کیلئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔