Saturday, 27 April 2024, 07:55:55 am
پاک چین دوستی کے دشمن دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں:ماہرین
September 13, 2018

تجزیہ کاروں اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کے دشمن دونوں ملکوںکے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ڈائریکٹر حسن دائود نے کہاکہ سی پیک کی بروقت تکمیل کے حوالے سے چین اور پاکستان کے درمیان مکمل اتفاق رائے، اعتماد اور مفاہمت پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نہ صرف موجودہ منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہے بلکہ منصوبے کو توسیع دینا چاہتی ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری امور کے ماہرمیجر جنرل ریٹائرڈ زاہدشاہ نے کہاکہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان تذویراتی شراکت داری کابڑامنصوبہ ہے جو نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ پورے خطے کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ایک اورماہر ڈاکٹرگلفرا ز احمد نے کہاکہ عالمی ذرائع ابلاغ کے سامنے کسی بھی قسم کابیان دیتے وقت نئی حکومت کے نمائندوں کو محتاط رہناچاہیے کیونکہ ذرئع ابلاغ کے مفادات کے تحت ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کرپیش کیاجاسکتاہے۔اقتصادی امور کے ماہر ڈاکٹر خالدرحمان نے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان اقتصادی اور تذویراتی تعلقات کی علاقائی اور عالمی سیاست کے حوالے سے انتہائی اہمیت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.