Saturday, 27 April 2024, 12:18:18 am
تحریک انصاف کے رہنمائوں نے وفاقی بجٹ کو عوام دوست قراردیا
June 12, 2019

تحریک انصاف کے رہنمائوں نے وفاقی بجٹ کو متوازن اور عوام دوست قراردیا ہے۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں اقتصادی بحالی کیلئے کئی اقدامات تجویز کئے گئے ہیںجن سے موجودہ حکومت کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کی عکاسی ہوئی ہے۔تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا کہ زیادہ تر ٹیکس متمول طبقے کے زیر استعمال اشیا پر عائد کئے گئے ہیں جبکہ فاٹا کے لئے خصوصی ترقیاتی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔پروگرام میں ریونیو کے وزیر مملکت حماد اظہر، وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان حسن ' کنول شوذب، عالمگیر خان، نصرت واحد 'منورہ بلوچ ' شاہین ناز' سیف اللہ' ساجدہ بیگم اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.