Saturday, 27 April 2024, 04:06:31 am
حکومت کا نئے صوبے بنانے کیلئے بل پیش کرنے کافیصلہ اپنے وعدے کی تکمیل کی جانب پہلاقدم ہے
March 12, 2020

پارلیمانی امورکے وزیرمملکت علی محمدخان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا نئے صوبے بنانے کے لئے بل پیش کرنے کافیصلہ اپنے وعدے کی تکمیل کی جانب پہلاقدم ہے۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ یہ پی ٹی آئی کی حکومت کاجنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ وعدہ تھا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے عوام کے مطالبات کے برعکس کسی بل کی ہرگزمخالفت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ انتظامی بنیادپرجنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے وسطی پنجاب سے بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ماحولیاتی تبدیلی کی وزیرمملکت زرتاج گل نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کے ہائوسنگ منصوبے میں اسلام آباد ،کراچی، لاہور، پشاور ، کوئٹہ اور فیصل آباد سمیت بڑے شہروں پرخصوصی توجہ دی گئی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.