Friday, 26 April 2024, 09:01:28 am
صوبے میں اچھا نظم و نسق یقینی بنانے کیلئے بہتر انتظامی ڈھانچے کی اشد ضرورت ہے،جام کمال
February 12, 2019

بلوچستان کے وزیراعلی میرجام کمال نے کہا ہے کہ صوبے میں اچھا نظم و نسق یقینی بنانے کیلئے بہتر انتظامی ڈھانچے کی اشد ضرورت ہے۔ وہ منگل کو تیسرے پہر کوئٹہ میں آن لائن ٹیکس وصولی نظام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔جام کمال نے کہا کہ آن لائن ٹیکس وصولی بلوچستان میں ٹیکس کے بہتر نظام کی جانب ایک قدم ہے۔ اس سے پہلے ایکسائز اور ٹیکسیشن کے مشیر نعیم بازئی نے وزیراعلی کو آن لائن ٹیکس وصولی کے نظام کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ بذریعہ گاڑی اندراج کیلئے نادرا کے ساتھ رابطہ قائم کیاگیا ہے اور ادارے نے سات سکیورٹی خصوصیات پر مبنی سمارٹ کارڈ بھی متعارف کرایا ہے جو رجسٹریشن بک کا متبادل ہوگا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.