Wednesday, 08 May 2024, 04:42:00 pm
بھارت، افغانستان کے خفیہ ادارے پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں:تجزیہ کار
January 12, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ بھارت اور افغانستان کے خفیہ ادارے پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے پروگرام نقطہ نظرمیں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کااعتراف کرنے کے باوجود عالمی برادری صرف اپنے مفادات کے لئے بھارتی پالیسیوں کوبے نقاب کرنے سے ہچکچارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ این ڈی ایس اور راکی نگرانی میں چلنے والے دہشت گردوں کے گٹھ جوڑکو توڑنا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں خفیہ طورپرپاکستان میں داخل ہونے اور آسان اہداف کو نشانہ بنانے میںمدد دی جارہی ہے۔تجزیہ کاروں میں سینیٹرریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم خان، ریٹائرڈبریگیڈیئرسیدنذیراور ڈاکٹر ہمابقائی شامل تھیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.