Saturday, 27 April 2024, 04:22:40 am
تجزیہ کاروں نے وزراء کی کارکردگی جانچنے کی حکومتی پالیسی کوسراہا
December 11, 2018

ممتازتجزیہ کاروں نے وزراء کی کارکردگی جانچنے کی حکومتی پالیسی کوسراہاہے۔

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرظفرنوازجسپال نے کہاکہ یہ پہلی بار ہے کہ مختلف وزارتوں کی کارکردگی بہتربنانے کے لئے ان کی باضابطہ نگرانی کی جارہی ہے۔ڈاکٹرشاہدحسن صدیقی نے کہاکہ جس وقت تحریک انصاف اقتدارمیں آئی ملک کو بدترین اقتصادی چیلنجوں کاسامناتھا ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کی معاشی کارکردگی کا صرف سوروز میں تجزیہ نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو صحت اورتعلیم کی سہولتوں کی فراہمی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.