Thursday, 02 May 2024, 02:56:28 am

مزید خبریں

 
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کو زندہ رکھا ہے، سردار مسعود خان
October 10, 2020

فائل فوٹو

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے عوام اور بیرون ملک پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کی تحریک آزادی کو ایک عالمی مہم میں تبدیل کرنے کیلئے عملی طور پر اپنا کردار ادا کریں۔

کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے ایک وفد سے مظفر آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کو زندہ رکھا ہے۔مسعود خان نے کہا کہ اب یہ آزاد جموں و کشمیر سمیت پورے پاکستان کے عوام اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی آواز کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.