Friday, 26 April 2024, 07:23:14 am
وزیراعظم آزاد کشمیر سے قانون وانصاف کے وفاقی وزیرکی ملاقات
October 11, 2018

قانون وانصاف کے وفاقی وزیرسینیٹرفروغ نسیم نے آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان سے ملاقات کی اورآزادکشمیر کے عبوری آئین کے ایکٹ مجریہ انیس سوچوہتر میں تیسری آئینی ترمیم پربات چیت کی۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے آزاد جمو ں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہاکہ ریاست کشمیر کو مزیدقانونی، انتظامی اورمالیاتی اختیارات کی منتقلی سے بدعنوانی کے خاتمے سمیت متعدد مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔راجہ فاروق حیدرنے کہاکہ مجوزہ ترمیم کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈے کاموثر جواب دیاجاناچاہیے جو ہمیشہ مختلف حیلے بہانوں سے کشمیریوں کے استحصال کی مذموم کارروائیوں میں ملوث رہتاہے۔فروغ نسیم نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم کو حکومت پاکستان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.