Saturday, 23 November 2024, 06:33:48 pm
 
ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریلوے کے شعبے میں انقلاب آئے گا،شیخ رشید
August 11, 2020

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے کوئٹہ تفتان ریل ٹریک کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق قابل عمل ہونے کی جائزہ رپورٹ مکمل کرلی ہے۔

 وہ آج اسلام آباد میں پاکستان میں ایران کے سفیرسید محمد علی حسینی سے گفتگو کررہے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ کوئٹہ تفتان ریل ٹریک سے، جسے ایک سو بارہ ارب روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جائے گا، پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت اور مسافروں کی آمدورفت میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تیزی سے تعاون کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان  چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منظور کئے گئے ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریلوے کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔

 ایرانی سفیر نے اقتصادی تعاون تنظیم کے تحت پاکستان، ایران  اورترکی کے درمیان  مال بردار ٹرین چلانے کے حوالے سے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔