Friday, 18 April 2025, 02:02:54 am
 
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہے
April 09, 2025

دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں جاری ہے۔

ریکوڈک مائننگ کمپنی کے نمائندوں نے فورم کو ریکوڈک کے قابل عمل ہونے کے بارے میں رپورٹ میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک عالمی سطح پر تانبے اور سونے کے سب سے اہم منصوبوں میں سے ایک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریکو ڈک سے تانبے اور سونے کی پیداوار سال 2028 میں شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے ریکوڈک سے سونا اور تانبا نکالنے کے عمل اور اس مقصد کے لئے استعمال ہونے والے بنیادی ڈھانچے پر بھی روشنی ڈالی۔