Thursday, 02 May 2024, 11:43:25 pm
مجلس عمل اقتدار میں آئی تو تمام افراد کے یکساں حقوق یقینی بنانے کی خاطر اسلامی نظام نافذ کرے گی،سراج
July 10, 2018

 جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد مرکز اور خیبرپختونخوا میں حکومتیں بنائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز باجوڑ کے علاقے خار میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اسلامی قوانین پرعملدرآمد اور مساوی حقوق کی فراہمی متحدہ مجلس عمل کی اولین ترجیحات ہیں۔ بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی سپریم کونسل نے قبائلی ضلعوں میں جماعت اسلامی کو قومی اسمبلی کی کل گیارہ نشستوں میں سے چار نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.