Monday, 02 December 2024, 01:21:00 am
 
صدر، وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا
November 10, 2024

صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرنے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

صدر نے ایک بیان میں کامیاب کارروائی میں چھ خوارج کوہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔

انہوں نے سیکورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

وزیراعظم نے بھی ایک بیان میں شمالی وزیرستان کے علاقے SPINWAM میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کے افسروں اور اہلکاروں کوسراہا ۔

انہوں نے آپریشن میں چھ خوارج کوہلاک کرنے پرسیکورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو بھی سراہا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیںگے۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی اورملک میں انتشار پھیلانے والوں کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے ۔