Friday, 26 April 2024, 09:57:45 am
حکومت بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ افرادکوامدادکی فراہمی کیلئے کوششیں کررہی ہے:لیاقت
August 10, 2020

بلوچستان کی حکومت صوبے میں بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ افرادکوامدادکی فراہمی کے لئے ہرممکن کوششیں کررہی ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شدیدبارشوں اورسیلابوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کو پینتیس کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے متعلقہ واقعات میں آٹھ افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوئے ہیں۔شاہوانی نے کہاکہ سیلابوں سے صوبے میں متعددشاہراہوں کوبری طرح نقصان پہنچاہے تاہم مکران کوسٹل ہائی وے کوبحال کردیاگیاہے اوردوسری بندشاہراہوں کی بحالی کاکام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بچائواورامدادکی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

بولان کے علاقے میں شدیدبارشوں اورسیلاب کے بعدزمینی رابطوں کی معطلی کے باعث پھنسے ہوئے مسافروں کوان کی منزل تک پہنچانے کے لئے کوئٹہ اورسبی کے درمیان شٹل ٹرین سروس شروع کی گئی ہے۔پاکستان ریلوے کے ذرائع نے ریڈیوپاکستان کوئٹہ کوبتایا کہ گزشتہ شام ایک شٹل ٹرین نے سبی سے چارسومسافروں کوکوئٹہ پہنچایاجبکہ کوئٹہ سے سبی کے لئے ایک اورٹرین آج صبح دس بجے روانہ ہوگی۔یہ شٹل سروس کوئٹہ اورسبی کے درمیان سڑکوں کارابطہ بحال ہونے تک جاری رہے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.