Saturday, 27 April 2024, 05:54:38 am
تجزیہ کاروں نے مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے بھارت کے یکطرفہ اقدام پرپاکستان کے شدید ردعمل کوسراہا
August 10, 2019

ممتازتجزیہ کاروں نے مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے بھارت کے یکطرفہ اقدام پرپاکستان کے شدید ردعمل کوسراہاہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ متعدد ملکوں نے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بھارت کے یکطرفہ اورغیرقانونی فیصلے کے تناظرمیں پاکستان کی مکمل حمایت کااظہارکیاہے۔دفاعی تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈرضامحمدخان نے کہاکہ پاکستان کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹررسول بخش رئیس نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 370 کا حالیہ بھارتی اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔سابق سفیرعارف کمال نے کہاکہ مختلف ملکوں نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.