Saturday, 19 April 2025, 03:13:13 am
 
صدر اور وزیراعظم کی انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر نور زمان کو مبارکباد
April 10, 2025

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی نور زمان کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو نور زمان کی کامیابی پر فخر ہے اور ان کی شاندار کارکردگی سے پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ نور زمان کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے پراُمید اور دعا گو ہوں۔

وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان سکواش میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔