Saturday, 27 April 2024, 02:24:43 am
پاکستان کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات امریکہ کے بہترین مفاد میں ہیں،تجزیہ کار
March 15, 2018

سینئرتجزیہ کاروں اورامورخارجہ کے ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات امریکہ کے بہترین مفاد میں ہیں کیونکہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل سے باتیں کرتے ہوئے امریکہ سے سینئرتجزیہ کار ڈاکٹر فرحت حق نے کہاکہ امریکی انتظامیہ صدرڈونلڈٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان سے ہونیوالے نقصان پرقابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔

دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ رضامحمد خان نے کہاکہ امریکہ بھی سمجھتا ہے کہ پاکستان کے تعاون کے بغیرخطے میں امن کاقیام ناممکن ہے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر پرویزاقبال چیمہ نے کہاکہ عالمی برادری کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کرناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں دہشت گردی کو شکست دینے میں ناکام رہے ہیں۔

بین الاقوامی تعلقات کی ماہرڈاکٹرآمنہ محمود نے کہاکہ دنیا کشمیر میں بھارتی مظالم سے بخوبی آگاہ ہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کو زمینی حقائق کاجائزہ لینے کیلئے کنٹرول لائن کے دونوں جانب تحقیقاتی مشن بھیجناچاہیے۔

ایک اورتجزیہ کارڈاکٹرفاروق حسنات نے کہاکہ عالمی برادری کو بھارت پردبائو ڈالنا چاہیے کہ وہ کشمیریوں کاقتل عام بند اورسیکیورٹی فورسز کیخلاف قانونی کارروائی سے استثنیٰ ختم کرے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کو مقبوضہ علاقے تک رسائی کی اجازت دے۔

سابق سفیرفوزیہ نسرین نے کہاکہ بھارت اقوام متحدہ کے تحقیقاتی مشن کومقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت نہیں دے رہاکیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس سے بھارتی مظالم کابھانڈا پھوٹ جائیگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.