Saturday, 21 December 2024, 05:03:19 pm
 
لبنان سے انخلاء کے بعد ستر پاکستانی کراچی پہنچ گئے
October 09, 2024

لبنان سے انخلاء کے بعد ستر پاکستانی شہریوں کو لیکرایک خصوصی پرواز آج صبح کراچی پہنچی۔

ائرپورٹ پر سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ،تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر خالد مقبول صدیقی اور صوبائی وزیر اکرام اللہ دھاریجو نے ان کا استقبال کیا۔

 

دفتر خارجہ کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کو لبنان سے وطن واپس لایا گیا جو سڑک کے ذریعے شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے تھے اور ان میں شام سے آنے والے چار پاکستانی بھی شامل ہیں۔

لبنان اور شام میں پاکستانی سفارتخانوںکی جانب سے ان کی سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا تھا تاکہ لبنان سے خوش اسلوبی سے انخلاء کو یقینی بنایا جاسکے۔