آزادجموں وکشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں عارف حسین نے آج قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ۔
آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج اسلام آباد میں ان سے حلف لیا ۔
آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے جج‘ چیف الیکشن کمشنر ‘ بار کونسل کے ارکان ‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں اور وکلاء نے تقریب میں شرکت کی ۔