الیکشن کمیشن نے اگلے ماہ کی 30 تاریخ کو خیبرپختونخوا کی قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ان تین حلقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور شامل ہیں۔شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی اتوار سے منگل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔پندرہ مارچ سے 22 مارچ تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست چار اپریل کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی پانچ اپریل تک واپس لئے جا سکتے ہیں۔ چھ اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور انہیں انتخابی نشانات دیئے جائیں گے جبکہ رائے شماری اگلے مہینے کی تیس تاریخ کو ہو گی۔