Saturday, 27 April 2024, 09:58:58 am
وزیراعظم،قائم مقام صدرآزاد کشمیر کی القدس بارے ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت
December 08, 2017

آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان اور قائم مقام صدرشاہ غلام قادر نے بیت المقدس کو  اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کے روز مظفرآباد میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہا  اس فیصلے سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔قائمقام صدرشاہ غلام قادر نے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر شدید تحفظات کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بیت المقدس کی تاریخی حیثیت میں تبدیلی قابل قبول نہیں ہے ۔

X

Error
Whoops, looks like something went wrong.