Saturday, 21 December 2024, 05:20:49 pm
 
ملتان ٹیسٹ کا دوسرا دن: پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 96 رنز بنالیے
October 08, 2024

ملتان ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا، انگلش ٹیم نے پاکستان کے پہلی اننگز کے 556 رنز کے جواب میں 96 رنز بنالیے۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر  آؤٹ ہوئی  جس کے بعد  انگلش ٹیم بیٹنگ کرنے آئی۔

 انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کیا  تو اس کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گرگئی  ۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔