رات Paarlمیں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے ہرادیا۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان نے ہدف انچاس اعشاریہ تین اوورز میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کو سیریز میں ایک۔صفرکی برتری حاصل ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کل کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔