پاکستان اور بھارت نے آئی سی سی ایونٹس کیلئے HYBRID MODEL پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت 2024 -2027 ء کی مدت میں کسی بھی ملک کی میزبانی میں ہونے والے میچ کسی غیرجانبدار مقام پر کھیلے جائیںگے ۔اس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں آئندہ مردوں کی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تمام میچ بھارت نیوٹرل مقام پر کھیلے گا ۔اس اصول کا اطلاق آئی سی سی خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ 2025 پر بھی ہوگا جس کی میزبانی بھارت کرے گا اور بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں ہونیو الے مردوں کے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 پر بھی
اس کا اطلاق ہوگا۔
یہ بھی اعلان کیاگیا کہ پی سی بی کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2028ء کے میزبانی کے حقوق دئیے گئے ہیں اور اس کیلئے غیرجانبدار مقام کے انتظامات بھی ہوںگے۔