Saturday, 21 December 2024, 04:54:33 pm
 
کابینہ نے شواہد کا جائزہ لے کر پی ٹی ایم پر پابندی لگانے کی منظوری دی، تارڑ
October 08, 2024

فائل فوٹو

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کو اس کی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر کالعدم جماعت قرار دیا گیا ہے۔

آج(منگل کو) اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم پاکستان کے پرچم کو نذر آتش کرنے، ملک کے سفارتی مشنزپر حملے کرنے اور غیرملکی فنڈنگ وصول کرنے میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے تمام شواہد کا جائزہ لے کر پی ٹی ایم پر پابندی لگانے کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ کسی جماعت کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو فروغ دینے کی اجازت دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عطاء اللہ تارڑ نے گمراہ کئے گئے عناصر پر زور دیا کہ وہ قومی دھارے میں واپس آئیں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں فعال کردار ادا کریں۔