Saturday, 14 December 2024, 06:05:16 pm
 
کشمیری عوام پاک فوج کی زلزلہ متاثرین کیلئے بے مثال مددکبھی فراموش نہیں کریں گے،بیرسٹرسلطان
October 08, 2023

آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے زلزلہ متاثرین کی بے مثال مدد کو کبھی فراموش نہیں کریںگے ۔

انہوں نے کہاکہ زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا کوئی معاوضہ ممکن نہیں تاہم حکومت نے متاثرین کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کیلئے ہرممکن کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے 2005 کے زلزلہ متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے فراخدلانہ امداد فراہم کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ اداکیا ۔