پاکستانی اورچینی افواج نے کوروناوائرس سے پیدا ہونے والے اثرات پرقابوپانے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے پرایک ویڈیوکانفرنس کاانعقاد کیا۔چین کی وزارت دفاع کے مطابق دونوں افواج کے صحت کے بیس حکام اورماہرین نے راولپنڈی ،بیجنگ اورووہان سٹی سے اس ویڈیوکانفرنس میں شرکت کی۔ویڈیوکانفرنس کے دوران چینی حکام نے مجموعی صورتحال، عالمی وباء کی روک تھام کے لئے چینی فوج کے تجربے،کوروناوائرس کاسراغ لگانے کے لئے ٹیکنالوجی کاطریقہ کار ،تشخیص اور علاج معالجے کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔فریقین نے کمانڈرابطے ،وباء کی روک تھام ،نگرانی اورنشاندہی ،علاج اوردیگرمتعلقہ امور کے ضروری تبادلے پربھی زوردیا۔پاکستانی حکام نے چینی فوج کے ڈاکٹروں کی طرف سے وباء کی روک تھام اورعلاج معالجے کے تجربات سے آگاہ کرنے پرچین کاشکریہ اداکیا۔
(این این آر /نصیرقریشی )