Saturday, 05 April 2025, 03:11:39 pm
 
پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 20ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدعبورکرلی
April 04, 2025

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے آج (جمعہ) ٹریڈنگ کے دوران ایک لاکھ بیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرلیا۔

ہنڈرڈ انڈیکس جو کل ایک لاکھ اٹھارہ ہزار نو سواڑتیس پوائنٹس پر بند ہوا، آج سولہ سو سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے سات ایک لاکھ بیس ہزار پانچ سو نوے پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجر برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔