وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونے والے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ بات آج (جمعہ) اسلام آباد میں رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار رمضان ریلیف پیکیج کیلئے ڈیجیٹل Wallet متعارف کرایا گیا، جس سے مستحق خاندانوں میں رقوم کی تقسیم کا شفاف اور آسان عمل ممکن بنایا گیا۔
وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکیج کی شفافیت یقینی بنانے میں سٹیٹ بینک ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، پی ٹی اے، نادرا اور دیگر محکموں کی کوششوں کو سراہا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت نولاکھ اکاون ہزار ایک سو اکانوے ڈیجیٹلWallets کے استعمال سے انیس لاکھ ڈیجیٹل ادائیگیاں کی گئیں۔