پاک فوج کھیلوں کے میدان میں بھی سب سے آگے ۔ قومی خواتین جمناسٹک چیمپئن شپ 3 سے 5 اکتوبر کے دوران کراچی میں منعقد ہوئی ۔
چیمپئن شپ میں پاک آرمی کی کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ قومی چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے بہترین خواتین جمناسٹوں نے اپنی ناقابل یقین ایکروبیٹک اور ایتھلیٹک مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔
قومی جمناسٹک چیمپئن شپ میں واپڈا، ریلوے، پولیس اور پاک آرمی سمیت 8 ٹیموں نے شرکت کی ٹیموں نے مختلف مقابلوں جیسے کہ فلور ایکسر سائز، پیلر بار، پومل ہارس، رنگز، ہائی بار، والٹ اور چینک بار شامل تھے، میں حصہ لیابہترین جمناسٹک میں پاک آرمی کی ٹیم سے تعلق رکھنے والی مس آمنہ نے گولڈ میڈل جیتا۔
پاک آرمی کی ٹیم نے 5 سونے، 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر چمپئن شپ جیت لی۔