Saturday, 27 April 2024, 06:09:05 am
بھارتی آئین کے آرٹیکل تین سو ستر کے خاتمے کا مقصد کشمیری عوام کا استحصال ہے:تجزیہ کار
August 07, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل تین سو ستر کے خاتمے کا مقصد کشمیری عوام کا استحصال ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر خرم اقبال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا یہ بیانیہ ہے کہ اس کا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ مسائل کے حل کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ سید نذیر مہمند نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور حالہ بھارتی اقدام یقینی طورپر علاقائی امن و سلامتی کیلئے ایک خطرہ ہے۔بین الاقومی تعلقات کے ایک اور ماہر ڈاکٹر شاہین اختر نے کہا کہ بھارتی اقدام سے دو ایٹمی ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.