کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی حکومت کی بے رحم اور عسکری پالیسی کی مذمت کی ہے۔
سری نگر سے جاری ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے کہا کہ کشمیر کے آزادی اور امن پسند لوگ اپنے جائز حق خودارادیت کی جدوجہد میں کئی سیاسی ناانصافیوںاور مزاحمتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
سوپور، گواکدل، ہندواڑا اور کپواڑا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہادر کشمیریوں کی گرانقدر قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی دوسری تنظیموں سے کہا کہ وہ زیر حراست حریت رہنمائوں کی حالت زارکے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کیلئے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی ڈرائونی جیلوں کا دورہ کریں ۔