Thursday, 02 January 2025, 05:25:00 pm
 

مزید خبریں

 
حریت کانفرنس کی کشمیر بارے پاک فوج کے حالیہ بیان کی تحسین
December 28, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیر کے حوالے سے پاک فوج کے حالیہ بیان کو سراہا ہے جس میں بھارت کے ناجائز تسلط کے خلاف برسرپیکار کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں پاکستانی فوج کے موقف کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ایک طاقتور توثیق قرار دیا۔

ادھر مقبوضہ وادی کشمیر میں شدید برف باری سے بیشتر علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح  درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں۔

ریل سروس اورپروازیں معطل ہیں جبکہ سرینگر جموںشاہراہ اور دیگر بڑی سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند ہو گئی ہیں اورتمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

نظام میں بڑے پیمانے پر تعطل سے قابض حکام کے ان کھوکھلے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے جو وہ بنیادی سہولتوں کے نظام کو ترقی دینے کے بار ے میں کرتے ہیں اور لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے سلسلے میں ان کی ناکامی بھی بے نقاب ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مجوزہ کیبل کار منصوبے کے خلاف ضلع ریاسی کے قصبے کٹرامیں آج چوتھے روز بھی ہڑتال جاری رہی ۔

ایوان صنعت وتجارت جموںنے ہڑتال کی حمایت کی ہے اور مسئلے کے حل کے لیے بات چیت پر زور دیا ہے۔ سمیتی اس منصوبے کی مخالفت کرتی ہے کیونکہ اس کو خدشہ ہے کہ اس سے مزدور پیشہ لوگ بے گھرہوجائیں گے اور کاروبار میں رکاوٹ پیدا ہونے سے مقامی لوگوں کے ذریعہ معاش کو نقصان پہنچے گا۔