Tuesday, 07 January 2025, 01:09:00 am
 
آزاد کشمیر میں یوم اطفال کشمیر کل منایا جائیگا
January 03, 2025

آزاد کشمیر میںیوم اطفال کشمیر کل منایا جائیگا 'جس کا مقصد دنیا کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بچوں پر بھارتی مظالم کی جانب کرنا ہے۔

یہ دن آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق کی ہدایت پر منایا جائیگا۔

مقبوضہ جموںو کشمیر میں سینکڑوں بچے بھارتی قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ ہزاروں بچے یتیم کردئیے گئے۔

اسی طرح بھارتی فوجیوں کی جانب سے پیلٹ گنز اور اسلحے کے بے دریغ استعمال کے باعث سینکڑوں بچے بصارت سے محروم ہوگئے۔