Tuesday, 07 January 2025, 01:29:36 am
 
مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرنے کے پوسٹر آویزاں
January 04, 2025

file foto

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو پانچ جنوری انیس سو

انچاس کو منظور کی گئی اپنی قرارداد کے مطابق حل کرائے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انیس سو انچاس میں آج کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کے بھارت یا پاکستان

کے ساتھ الحاق کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یومِ حق خودارادیت عالمی برادری کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ بعض پوسٹروں میں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصویر بھی موجود ہے جبکہ ان میں درج تحریر میں کشمیر کے حوالے سے پاک فوج کے حالیہ بیان کو بھی سراہا گیا ہے اور

اس پر کشمیریوں کے اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

پوسٹرز میں انسانی وقار اور آزادی کے حوالے سے حق خودارادیت کو انسانی حقوق کے عالمگیر اعلامیے اور عہد کے مطابق ضروری قرار دیا گیا ہے اور اس کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے۔