Friday, 26 April 2024, 06:15:03 am
تجزیہ کاروں نے ایران، امریکہ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر پاکستان کا موقف مثبت قراردیا
January 07, 2020

تجزیہ کاروں نے ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر پاکستان کا موقف مثبت قراردیا ہے۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین کو خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے مداخلت کرنی چاہیے۔

تجزیہ کاروں نے کہاکہ پاکستان صورتحال کومعمول پرلانے میں امریکہ اورایران کے درمیان ثالثی کراسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرملک اپنے قومی مفادات کاتحفظ کرتاہے اور پاکستان کسی دوسرے ملک کیخلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے منشیات کے خلاف 'زندگی ایپ'' شروع کرنے کے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منشیات کے نقصانات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

ان تجزیہ کاروں میں خالدخٹک، ضیاء الدین اسلام، ڈاکٹرظفرنوازجسپال، اکرام اللہ بھٹی ، ڈاکٹرمحمدخان اور سیدہ عابدہ حسین شامل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.