Friday, 26 April 2024, 07:28:08 pm
ملک کادفاع ناقابل تسخیرہے:وزیردفاع
September 06, 2018

وزیردفاع پرویز خٹک نےکہا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

 وہ آج یوم دفاع و شہدا کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کی خصوصی ٹرانسمیشن میں اظہار خیال کررہے تھے۔

 وزیر دفاع نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے چیلنج سے کامیابی کے ساتھ عہدہ برآ ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

 انہوں نے کہا کہ قوم آج ملک کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالوں کی یاد میں یوم دفاع و شہدا منارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں دونوں نے ملک کے دفاع کے لئے گرانقدر قربانیاں دی ہیں اور ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے1965 میں بھارت کی طرف سے پاکستان پر مسلط کی گئی جنگ میں مادر وطن کا دفاع کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.