Wednesday, 06 December 2023, 12:37:00 pm
دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے کی اشد ضرورت ہے،بیرسٹر سلطان
August 06, 2023

مظفرآباد میں عالمی بین المذاہب امن کانفرنس میں آج مقررین نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے ایسے قوانین وضع کرنے کی اپیل کی ہے جن کے ذریعے تمام مقدس کتابوں اور مذہبی صحیفوں کے تحفظ کی ضمانت حاصل ہو۔

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام کو امن کا مذہب قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام تمام انسانیت کو ایک خاندان تصور کرتا ہے اور مساوات، انصاف اور امن پر یقین رکھتا ہے۔آزادجموں و کشمیر کے صدر نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے مذموم واقعات عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.