Thursday, 02 May 2024, 02:45:21 am

مزید خبریں

 
مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرنا ہوگا:وزیراعظم آزاد کشمیر
January 06, 2022

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرنا ہو گا اور یہی اِس مسئلے کے حل کا پر امن راستہ ہے۔پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ قابض بھارتی حکام اپنے تمام تر وسائل کے استعمال کے باوجود کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرایا جائے اور کشمیر یوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے۔۔۔۔۔۔۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.