Saturday, 27 April 2024, 06:08:01 am
مذاکرات ہی پاکستان،بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا واحد راستہ ہیں:تجزیہ کار
January 06, 2019

ممتازتجزیہ کاروں نے کہاہے کہ بھارت کے جارحانہ اورسامراجی عزائم کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے حل کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے ممتازتجزیہ کاروں ڈاکٹر رشید احمد خان، فرحت کونین،عبدالمجید مالک اور ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاکہ کشمیر کاحل طلب تنازعہ علاقائی امن واستحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا واحد راستہ ہیں۔تجزیہ کاروں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں نریندرمودی کی زیرقیادت حکومت نے انسانی حقوق کی صورتحال کوانتہائی بدتربنادیاہے۔پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملک سٹریٹجک اہمیت کے تمام مسائل پر یکساںموقف رکھتے ہیں۔تجزیہ کاروں نے کہاکہ ترکی پاکستان کاآزمودہ دوست ہے اوراس نے مشکل کی ہرگھڑی میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.