Saturday, 21 December 2024, 05:21:56 pm
 
کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ ،سیبل نے طلائی تمغہ جیت لیا
October 04, 2024

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی دو بہنوںنے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے۔

جنوبی افریقہ کے شہر سن سٹی میں جاری کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی سیبل سہیل نے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ ان کی بہن ویرونیکا سہیل نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

سیبل سہیل نے کلاس بینچ پریس کے 47 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ویرونیکا سہیل 52 کلو گرام کیٹیگری میں برانز میڈل اپنے کرنے میں کامیاب رہیں۔