Friday, 26 April 2024, 08:21:16 am
پارلیمانی وفد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے مظفر آباد روانہ
August 04, 2020

File Photo 

امور کشمیر کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری ثوبیہ کمال کی سربراہی میں خواتین ارکان پارلیمان کا ایک وفد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے مظفر آباد کےلئے روانہ ہوگیا ہے۔

 وفد مظفر آباد میں پناہ گزین کیمپ میں کشمیری خاندانوں کے ساتھ ملاقات کرے گا۔

 ثوبیہ کمال نے اپنے تاثرات میں کہا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج گزشتہ سات دھائیوں سے زائد عرصے سے انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزیوں کی مرتکب ہورہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.