Friday, 26 April 2024, 11:25:28 am
عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تیز رفتار ترقیاتی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں:وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر
January 04, 2022

آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم سردارعبدالقیوم نیازی نے کہاہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے پوری ریاست میں تیزرفتاری سے ترقیاتی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔آزادکشمیر کے شہرکوٹلی میںایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست میں نچلی سطح پراقتدارکی منتقلی کے لئے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اور ان کی مشکلات میں کمی کے لئے پُرعزم ہے۔اس موقع پرآزادکشمیرکے وزیراعظم نے کوٹلی کے عوام کی بہتری کے لئے بڑے ترقیاتی منصوبوں کابھی اعلان کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.