Sunday, 04 May 2025, 08:55:15 am
 
پاکستان پہلگام واقعہ کی غیرجانبدارانہ حقیقات کے لئے تیار ہے، رضوان سعید شیخ
May 03, 2025

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پہلگام واقعہ کی غیرجانبدارانہ شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات کے لئے تیار ہے۔

فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں ابھی تک بھارتی جواب کا منتظر ہے لیکن بدقسمتی سے اس کی طرف سے تاحال کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پر یقین رکھتا ہے اور کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کو کم کرنے کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرے اور جموں وکشمیر کے دیرینہ تنازعہ کا وسیع معنوں میں جائزہ لے جو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بنیادی تصفیہ طلب مسئلہ رہا ہے۔