Saturday, 03 May 2025, 09:18:05 pm
 
پاکستانی سکھ برادری کا کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت کااعلان
May 02, 2025

پاکستانی سکھ برادری نے حالیہ پاکستان،بھارت کشیدگی میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین پاکستان سکھ کمیونٹی رادیش سنگھ نے پہلگام واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام دنیا اور پاکستان کی سکھ کمیونٹی پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہ ہو کہ ہندوستان کی سکھ برادری بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو جائے۔

سربت سنگھ نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ پاکستانی سکھ گولڈن ٹیمپل تک پہنچ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لئے پہلے ہم حاضر ہوں گے،ہم خون کے آخری قطرے تک پاکستان کے لئے لڑیں گے۔

ہربجن سنگھ نے کہا ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان زندہ باد ۔

وریام سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ، زمین اور ماں ہے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ پاکستان کی تمام اقلیتیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔