پاکستان حج مشن نے سعودی حکومت کی جانب سے دی گئی ٹائم لائن کو کامیابی سے مکمل کرلیا ہے اور سعودی عرب میں عازمین حج کیلئے جامع انتظامات کئے ہیں۔
پاکستان حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو نے آج ایک انٹرویو میں ان خیالات کااظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت دی گئی سہولتوں میں نمایاں بہتری لائی گئی ۔
گزشتہ سال متعارف کیا جانے والا شارٹ حج پیکج اس سال بھی جاری ہے ۔