پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آج صوبے کے بے گھر عوام کیلئے ’’اپنی زمین اپنا گھر‘‘ سکیم کا اجراء کیا۔
انہوں نے آج لاہور میں اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقے کو چھت فراہم کرنا ان کا خواب ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مختلف سکیموں کے ذریعے نادار طبقے کی فلاح و بہبود پر کام جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں دو ہزار افراد کو مفت پلاٹ دیئے جائیں گے۔
درخواستیں AZAG.PUNJAB.GOV.PK پر دی جا سکتی ہیں۔