پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیٹر اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر دل کا دورہ پڑنے کے باعث آج سیالکوٹ میں انتقال کرگئے۔
ان کی عمر چھیاسی سال تھی ۔
ادھر وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ایک بیان میں ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر سے برداشت کرنے کی دعا کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ساجد میر پاکستان کے دُور اندیش سیاسی رہنما اور مذہبی سکالر تھے جن کی وفا ت نے پاکستان کے سیاسی میدان میں ایک ایسا خلاء پیدا کر دیا ہے جو مشکل سے پُر ہو گا۔
انہوں نے مرحوم ساجد میر کے بلند درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔